ہومانٹرنیشنلسپریم لیڈر کی اہلیہ حیات اور روبہ صحت ہیں، ایرانی میڈیا

سپریم لیڈر کی اہلیہ حیات اور روبہ صحت ہیں، ایرانی میڈیا

ایران کی سرکاری میڈیا نے کئی روز بعد سپریم لیڈر خامنہ ای کی اہلیہ منصورا باغزادہ خامنہ ای کی شہادت کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ وہ زندہ ہیں۔

سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل اور امریکا کے حملے میں خامنہ ای کی اہلیہ منصورا باغزادہ خامنہ ای شدید زخمی ہوئیں تھیں جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق وہ ہسپتال میں زیر علاج تھیں کہ اس دوران انکی موت کی خبر دنیا بھر میں وائرل ہوگئی جو غلط اور بے بنیاد تھی۔

رپورٹس کے مطابق سپریم لیڈر خامنہ ای کی اہلیہ منصورا باغزادہ خامنہ ای اب بھی حیات اور روبہ صحت ہیں۔

واضح رہے کہ 28فروری کو امریکا اور اسرائیل نے تہران میں ایک مشترکہ کارروائی کی جس میں ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای، اعلیٰ قیادت اور خاندان کے دیگر افراد شہید ہوئے تھے، حملے کے چار روز بعد خامنہ ای کی اہلیہ کی شہادت کی خبریں دنیا بھر میں پھیل گئیں تھیں جس کے بعد ایران کے سرکاری میڈیا نے تردید کی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں