آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ میں شریک بعض ٹیموں کی وطن واپسی میں تاخیر ہو رہی ہے۔
اس حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں شرکت کرنیوالی بعض ٹیموں کے کھلاڑیوں، کوچز اور سپورٹ سٹاف کی وطن واپسی میں تاخیر مشرق وسطی میں جاری بحران اور اسکے نتیجے میں بین الاقوامی فضائی سفر میں پیدا ہونیوالی رکاوٹوں کے باعث ہوئی ہے، خطے میں فضائی حدود کی بندش، میزائل وارننگز، پروازوں کے راستوں میں تبدیلی اور کمرشل و چارٹر پروازوں کی اچانک منسوخی یا ری شیڈولنگ کے باعث سفری انتظامات غیر معمولی طور پر پیچیدہ ہو گئے ہیں۔
آئی سی سی کا کہنا ہے یہ تمام عوامل اسکے کنٹرول سے باہر ہیں جس کے باعث ٹیموں کی واپسی میں تاخیر ہوئی، آئی سی سی متاثرہ ٹیموں کی جلد اور محفوظ واپسی کو یقینی بنانے کے لیے ایئر لائنز، چارٹر آپریٹرز، ایئر پورٹ حکام اور مختلف ممالک کے سرکاری اداروں کیساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔


