ہومپاکستانمراد علی شاہ کا حضرت علی کی تعلیمات کو عملی زندگی میں...

مراد علی شاہ کا حضرت علی کی تعلیمات کو عملی زندگی میں اپنانے پر زور

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حضرت علی کی تعلیمات عدل، شجاعت اور انسانیت کی اعلی مثال ہیں، عملی زندگی میں اپنانے کا عہد کرنا چاہئے۔

یوم شہادت حضرت علی پر جاری بیان میں مراد علی شاہ نے کہا کہ یومِ علی ہمیں یاد دلاتا ہے کہ حق اور سچ کی راہ پر ڈٹے رہنا ہی اصل کامیابی ہے، لہٰذا آج کے دن ہمیں حضرت علی کی تعلیمات کو اپنی عملی زندگی میں اپنانے کا عہد کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ امام علی کی شہادت اسلام کی تاریخ کا عظیم اور دردناک باب ہے۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں کشیدہ اور جنگی صورتِ حال کے پیش نظر یومِ علی کے جلوسوں اور مجالس کیلئے سیکیورٹی مزید بنائی گئی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں