ہومپاکستانحکومتی کفایت شعاری مہم، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں وسیع پیمانے پر اقدامات...

حکومتی کفایت شعاری مہم، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں وسیع پیمانے پر اقدامات نافذ، گاڑیاں بند، اراکین و افسران کی تنخواہوں میں کٹوتی

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ہدایت پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں وسیع پیمانے پر کفایت شعاری اقدامات نافذ کردیئے گئے ہیں۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مہم کے تحت 70فیصد سرکاری گاڑیاں بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق اراکین اسمبلی کی 2ماہ کی تنخواہوں اور الائونسز میں 25فیصد کٹوتی کی جائے علاوہ ازیں پارلیمانی وفود کے بیرون ملک دوروں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

اعلامئے کے مطابق گریڈ 20 اور اس سے اوپر کے افسران یا وہ افسران جن کی ماہانہ تنخواہ 3 لاکھ روپے یا اس سے زائد ہے، ان کی 2 دن کی تنخواہ قومی خزانے میں جمع کرائی جائیگی، سیکرٹریٹ میں تمام خریداری فوری طور پر بند کر دی گئی ہے جبکہ صرف ناگزیر روزمرہ ضروریات کیلئے محدود خریداری کی اجازت دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی اور کمیٹیوں کے اجلاس غروب آفتاب سے قبل شیڈول کئے جائیں گے جبکہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں 80 فیصد عملہ گھر سے ورچوئل فرائض سرانجام دے گا۔

کفایت شعاری یقینی بنانے کیلئے گھر سے کام کرنیوالے 80 فیصد ملازمین کو اضافی الائونس نہیں دیئے جائیں گے۔

قومی اسمبلی میں ہفتے میں 4 ورکنگ ڈیز ہوں گے، بجلی کے استعمال میں 70 فیصد کمی کی جائے گی جبکہ غیر ضروری لائٹس اور برقی آلات بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس ورچوئل یا آن لائن طریقے سے منعقد کرنے، سیکرٹریٹ میں پیپر لیس ورکنگ اپنانے، کیفے ٹیریاز کے یوٹیلیٹی بلز میں بھی 70فیصد بچت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں