ہومانٹرنیشنلترکیہ میں میزائل داغنے کے معاملے پر ایرانی سفیر کی طلبی

ترکیہ میں میزائل داغنے کے معاملے پر ایرانی سفیر کی طلبی

انقرہ (شِنہوا) ترکیہ کی وزارت خارجہ نے ایران کے سفیر کو طلب کرکے ایران کی طرف سے ترکیہ کی جانب داغے گئے بیلسٹک میزائل کے معاملے پر وضاحت طلب کی ہے۔

ترکیہ کے سرکاری نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ کی وزارت خارجہ کے غیر نامعلوم ذرائع نے کہا کہ ایران کے سفیر کو انقرہ میں وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا اور ایران کی طرف سے ترکیہ کی جانب داغے گئے بیلسٹک میزائل کے بارے میں وضاحت فراہم کرنے کو کہا گیا۔

ترکیہ کی وزارت دفاع نے بتایا کہ ایران سے داغا گیا ایک میزائل ترکیہ کے جنوب مشرقی صوبے غازی انتیپ کے اوپر روک دیا گیا۔

وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ بیلسٹک میزائل، جو ترکیہ کی فضائی حدود میں داخل ہوا، نیٹو اور مشرقی بحیرہ روم میں تعینات میزائل دفاعی اثاثوں کے ذریعے غیر موثر بنایا گیا۔

میزائل کے کچھ ٹکڑے غازی انتیپ میں خالی زمین پر گرے تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے خبردار کیا کہ ایران کے مسلسل اشتعال انگیز اقدامات ترکیہ کے پڑوسی ملک کے ساتھ دوستی کو متاثر کرسکتے ہیں، یہ میزائل روکنے کا واقعہ علاقائی کشیدگی کے بعد دوسرا ایسا حادثہ ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں