ہومتازہ ترینچین 2026 سے 2030 کے دوران سمارٹ اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو...

چین 2026 سے 2030 کے دوران سمارٹ اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ دے گا

بیجنگ (شِنہوا) وزیر ٹرانسپورٹ لیو وی نے کہا ہے کہ چین اپنے 15 ویں 5 سالہ منصوبے (2026-2030) کے دوران ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ڈیجیٹل اور ماحول دوست تبدیلی کو فروغ دے گا۔

پیر کے روز قومی مقننہ کے سالانہ اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے لیو نے کہا کہ اگلے 5 سالوں کے دوران ملک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کو فروغ دے گا اور سمارٹ ہائی ویز، سمارٹ بندرگاہوں اور سمارٹ شپنگ کی ترقی کو آگے بڑھانے کے لئے کام کرے گا۔

14 ویں قومی عوامی کانگریس (این پی سی) کے چوتھے سیشن کے دوسرے مکمل اجلاس کے بعد بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں وزراء کے انٹرویو کے دوران ایک صحافی سوال کر رہی ہے۔(شِنہوا)

لیو نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں کاربن کے اخراج کو کم کرنے کی کوششوں کے تحت ملک زیرو کاربن ٹرانسپورٹ راہداریوں اور سٹیشنوں کی تعمیر کو فروغ دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین اس عرصے کے دوران ماحول دوست توانائی سے چلنے والے آلات جیسے کہ نئی توانائی والی گاڑیوں اور بحری جہازوں کے استعمال میں اضافہ کرے گا۔

لیو نے کہا کہ اس وقت ملک بھر میں ایکسپریس وے سروس ایریاز میں چارجنگ کی سہولیات کی کوریج 98.8 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملک رواں سال ہائی پاور چارجنگ کی سہولیات کی صلاحیت بڑھانے پر کام کرے گا تاکہ چارجنگ پوائنٹس کی تلاش میں دشواری کو کم اور انتظار کے وقت میں کمی لائی جا سکے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں