ہومتازہ ترینایران جنگ کے اثرات واضح، سٹاک مارکیٹس شدید مندی کا شکار

ایران جنگ کے اثرات واضح، سٹاک مارکیٹس شدید مندی کا شکار

ایران جنگ کے سٹاک مارکیٹس پر اثرات واضح نظر آنے لگے ہیں، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا اختتام تاریخ میں دوسری بار ریکارڈ گراوٹ سے ہوا اور ہنڈرڈ انڈیکس سال کی دوسری بدترین مندی سے 11نفسیاتی حدیں کھو بیٹھا، کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھنے میں آئی۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران 9780پوائنٹس کی کمی کیساتھ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 47ہزار 715پوائنٹس کی سطح پر آگیا جس کے بعد سٹاک ایکسچینج میں کاروبار ایک گھنٹے کیلئے عارضی طور پر معطل کر دیا گیا، کاروبار دوبارہ شروع ہونے پر شدید مندی کا سلسلہ برقرار رہا اور ہنڈرڈ انڈیکس 13ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 44ہزار 119پوائنٹس کی سلطح پر آگیا، بعدازاں ٹریڈنگ کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں انڈیکس 11ہزار 15پوائنٹس کمی سے ایک لاکھ 46ہزار 480پوائنٹس پر بند ہوا۔

سٹاک ایکسچینج میں 567میں سے 33کمپنیوں میں اضافہ ہوا جبکہ 386 کمپنیوں میں کمی ہوئی،پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 37ارب روپے مالیت کے 62کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 57ہزار 496پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب مشرق وسطی میں بڑھتی کشیدگی پر ایشین سٹاک مارکیٹس بھی مندی کا شکار ہیں،جاپان کی سٹاک مارکیٹ انڈیکس نکئی میں تقریباً 7فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جنوبی کوریا کا کوسپی انڈیکس بھی تقریباً 7فیصد تک گر گیا جبکہ ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں بھی ڈھائی فیصد سے زیادہ کمی ریکارڈ ہوئی، بھارت کا نفٹی انڈیکس بھی 3فیصد تک گر گیا، اسکے علاوہ جرمنی، برطانیہ اور یورو سٹاکس میں بھی ایک فیصد سے زائد گراوٹ ریکارڈ کی گئی، امریکی سٹاک مارکیٹ میں بھی مجموعی طور پر ایک فیصد کی مندی ریکارڈ کی گئی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں