ہومانٹرٹینمنٹعاطف اسلم کی منفرد آواز و انداز نے ایک پوری نسل کو...

عاطف اسلم کی منفرد آواز و انداز نے ایک پوری نسل کو متاثر کیا، بھارتی گلوکار

معروف بھارتی گلوکار پالاش سین نے کہا ہے کہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی منفرد آواز اور انداز نے ارجیت سنگھ سمیت بھارت میں مرد گلوکاروں کی ایک پوری نسل کو متاثر کیا ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں 60سالہ گلوکار پالاش سین نے کہا ہے کہ عاطف کے بعد آنیوالے بہت سے گلوکاروں نے انکے انداز گائیکی کو اپنانے کی کوشش کی، اگر آپ بغور دیکھیں تو تقریباً ہر گلوکار نے عاطف اسلم کی طرح گانے کی کوشش کی۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ ارجیت سنگھ بھی ایک زمانے میں عاطف کے انداز میں گانے کی کوشش کرتے تھے بعد میں انہوں نے اپنا الگ انداز اپنایا، موسیقی کی دنیا میں ایسا اکثر ہوتا ہے جب کوئی طاقتور آواز مقبول گائیکی کے انداز کو بدل دیتی ہے۔

پالاش سین نے کہا اسی طرح ایک زمانہ میں کمار سانو اور ابھجیت جیسے گلوکاروں پر محمد رفیع اور کشور کمار جیسے لیجنڈز کا اثر تھا، بااثر گلوکار ہمیشہ گہرا اثر چھوڑتے ہیں اور بہت سے لوگ ان جیسا بننے کی کوشش کرتے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں