ہومانٹرنیشنلایران کا نیا سپریم لیڈر میری منظوری کے بغیر "زیادہ دیر قائم...

ایران کا نیا سپریم لیڈر میری منظوری کے بغیر "زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکے گا”، ٹرمپ کی دھمکی

واشنگٹن (شِنہوا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ ایران کا نیا سپریم لیڈر ان کی منظوری کے بغیر "زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکے گا”۔

ٹرمپ نے اے بی سی نیوز کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ "اسے ہم سے منظوری لینا ہوگی۔ اگر اسے ہم سے منظوری نہیں ملتی تو وہ زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکے گا۔”

انہوں نے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ لوگوں کو پانچ سال بعد دوبارہ یہی کام کرنا پڑے یا اس سے بھی بدتر یہ کہ انہیں جوہری ہتھیار حاصل کرنے دیئے جائیں۔

نیم سرکاری خبر رساں ادارے مہر کے مطابق ایران کی اسمبلی آف ایکسپرٹس نے اتوار کو نئے سپریم لیڈر کے بارے میں فیصلہ حتمی کر لیا ہے۔ ٹرمپ اس سے قبل کہہ چکے ہیں کہ ایران کے اگلے رہنما کے انتخاب میں ان کی ذاتی شمولیت ضروری ہے۔

28 فروری کو اسرائیل اور امریکہ نے تہران اور ایران کے کئی دیگر شہروں پر مشترکہ حملے کئے جن میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای، درجنوں اعلیٰ حکام اور فوجی کمانڈرز کے ساتھ ساتھ سینکڑوں عام شہری بھی شہید ہوئے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں