ہومتازہ ترینچین کی مدد سے تعمیر شدہ "شوگر روڈ" سے مغربی کینیا معاشی...

چین کی مدد سے تعمیر شدہ "شوگر روڈ” سے مغربی کینیا معاشی و سماجی ترقی کی طرف  گامزن

نئی پُختہ سڑک پر گنے سے لدے بھاری ٹرکوں کو دور واقع فیکٹری کی جانب رواں دواں دیکھ کر 43 سالہ کسان روسلن اکینی ابودو اپنی خوشی چھپا نہیں پاتیں۔

انہوں نے شِنہوا کو بتایا کہ پہلے یہاں کوئی سڑک نہیں تھی اور کیچڑ بھرے کھیتوں سے گنا گدھوں اور ٹریکٹروں کے ذریعے منتقل کرنا انتہائی مشکل اور تکلیف دہ کام تھا۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): روسلین اکینی ابودو، گنے کی کاشتکار

"یہ سڑک ہماری مدد کرے گی۔ اگر ہم گنا اُگائیں گے تو ہمیں اس سڑک سے فائدہ ہوگا۔”

مغربی کینیا کے اہم معاشی اور نقل و حمل کے مرکز کِسومو کاؤنٹی میں واقع یہ علاقہ گنے کی کاشت اور چینی کی پیداوار کے لئے خاصا معروف ہے۔ پاور کنسٹرکشن کارپوریشن آف چائنہ(پاور چائنہ) کی جانب سے جاری سڑک کا منصوبہ اب اس خطے میں نمایاں تبدیلی لا رہا ہے۔

اس منصوبے کے تحت 40 کلومیٹر طویل پختہ سڑک تعمیر کی جا رہی ہے جو کاؤنٹی میں گنے کے اہم پیداواری علاقوں سے گزرتے ہوئے کھیتوں کو مقامی شوگر فیکٹریوں سے جوڑے گی اور علاقے کی معاشی و سماجی ترقی کو نئی تحریک دے گی۔

کِسومو میں پاور چائنہ کے منصوبہ جاتی منیجر لی ینگ تاؤ کے مطابق یہ سڑک کِسومو موہورونی ہائی وے منصوبے کے دوسرے مرحلے کا حصہ ہے۔

لی کے مطابق مقامی لوگوں نے اس سڑک کو "شوگر روڈ” کا نام دیا ہے۔وجہ یہ ہے کہ یہ سڑک علاقے کے بڑے گنے کے کھیتوں سے گزر رہی ہے اور مغربی کینیا کے لئے نقل و حمل کا ایک اہم راستہ بھی فراہم کرتی ہے۔

فی الحال منصوبے کا تقریباً 35 فیصد کام مکمل ہو چکا۔ توقع ہے کہ بقیہ تمام کام تقریباً 18 ماہ کے اندر مکمل کر لیا جائے گا۔ تکمیل کے بعد یہ سڑک کینیا کے گنا پیدا کرنے والے علاقوں کو آپس میں جوڑنے کے ساتھ ساتھ یوگنڈا کی سرحد کی جانب جانے والی شاہراہ سے بھی منسلک ہو جائے گی جس سے علاقائی رابطوں میں نمایاں بہتری آئے گی۔

لی کے مطابق اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ کمپنی مقامی شمولیت کو بہت اہمیت دیتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ق منصوبے کے مقام پر سروے کرنے والے ماہرین، ڈیزائنرز، ڈرائیورز اور مشینری آپریٹرز سب مقامی لوگ ہیں جبکہ تعمیراتی کام کے دوران 200 سے زائد براہِ راست ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوئے جس سے مقامی کسانوں کو عملی فائدہ پہنچ رہا ہے۔

منیجر نے کہا کہ ہم مقامی عملے کو تربیت دے کر انہیں بھرپور ملازمت فراہم کر رہے ہیں۔ منصوبہ اپنی تکمیل پر سڑکیں بنانے کے ماہرین اور تربیت یافتہ افراد کی بڑی تعداد کو یہاں چھوڑ کر جائے گا۔

اب تک پاور چائنہ کینیا میں 31 دیہی سڑکیں تعمیر کر چکی ہے جن کی مجموعی لمبائی 1580 کلومیٹر سے زائد ہے۔ مقامی انتظامی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ان سڑک منصوبوں نے بڑے پیمانے پر مقامی سطح پر روزگار کے موقع پیدا کئے اور متعدد تکنیکی کارکنوں کو تربیت بھی فراہم کی ہے۔

منصوبے کے لئے کینیا کی حکومت کے نگران انجینئر ڈیوڈ ماگاندا تعمیراتی کام کے آغاز سے ہی منصوبے کے مقام کا باقاعدگی سے معائنہ کر رہے ہیں۔

کئی برسوں سے پاور چائنہ کے ساتھ وابستہ انجینئر نے خطے میں کمپنی کے اب تک کے کام کو سراہا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): ڈیوڈ ماگاندا، نگران انجینئر، سڑک منصوبہ، حکومتِ کینیا

"یہ سڑک پورے خطے کے کسانوں کے لئے نہایت مفید ہے۔ یہ ایک بہت ہی معیاری سڑک ہے جو مقامی آبادی کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگی۔ اس سے پوری کمیونٹی کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں۔ اس سڑک پر بہت سے کارخانے بھی موجود ہیں۔”

کِسومو، کینیا سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں