جرمن اسپورٹس ویئر کمپنی ایڈیڈاس نے بدھ کے روز سال 2025 کے لئے سالانہ آمدنی کے ریکارڈ کا اعلان کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق چین میں دو ہندسوں کی شرح نمو نے منافع میں نمایاں اضافے میں اہم کردار ادا کیا۔
کمپنی کے سالانہ مالیاتی نتائج کے مطابق سال 2025 میں آپریٹنگ منافع نصف سے زائد بڑھ کر 2.06 ارب یورو (2.4 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گیا۔ مالیاتی تبادلے کی شرح کے اثرات کو مدنظر نہ رکھا جائے تو ایڈیڈاس برانڈ کی سالانہ فروخت 13 فیصد کا اضافے کے ساتھ تقریباً 24.8 ارب یورو (28.85 بلین ڈالر) تک پہنچ گئی۔
رپورٹ کے مطابق عظیم تر چینی علاقے نےدیگر بڑی منڈیوں سے بہتر کارکردگی دکھانے کا سلسلہ جاری رکھا۔ اس خطے میں فروخت 13 فیصد بڑھی اور یہ 3.62 ارب یورو (4.21 ارب ڈالر) تک پہنچ گئی جو یورپ اور شمالی امریکہ سے آگے سب سے تیز رفتار نمو تھی۔
کھیلوں کے ملبوسات بنانے والی مقامی کمپنیوں کی سخت مسابقت کے باوجود ایڈیڈس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بیورن گولڈن نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ وہ چینی منڈی میں مضبوط مواقع دیکھتے ہیں۔ انہوں نے چین کی رسد کے نظام کی مضبوطی، تحقیق و ترقی میں پیشرفت، اور ملک میں کھیلوں میں بڑھتی ہوئی شرکت کو اس کی بڑی وجہ بتایا۔
ساؤنڈ بائٹ (انگریزی): بیورن گولڈن، چیف ایگزیکٹو آفیسر، ایڈیڈاس
"مقامی برانڈز کی مسابقت کے باوجود ہماری ترقی نہایت صحت مند اور منافع بخش رہی ہے۔ درحقیقت اس منڈی کے بارے میں ہمارا نظریہ نہایت ہی مثبت ہے۔
مجھے محسوس ہوا کہ جرمنی اور چین دونوں جانب کے لوگ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔
میرا خیال ہے کہ جب بات جدت اور توانائی کی آتی ہے تو چین میں جو کچھ ہم دیکھتے ہیں اس سے زیادہ تر لوگ متاثر ہوتے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ جرمنی اور چین میں متعلقہ افراد مل کر کام کرنے کے مزید بہتر طریقے تلاش کریں گے کیونکہ اس کی ضرورت ہے۔”
کمپنی کے سال 2025 کے نتائج جاری ہونے سے قبل گولڈن تقریباً ان 30 جرمن کاروباری رہنماؤں میں شامل تھے جو گزشتہ ہفتے جرمن چانسلر فریڈرک میرز کے ہمراہ چین کےسرکاری دورے پر جانے والے وفد کا حصہ بنے۔
دورے کے متعلق اظہارِ خیال کرتے ہوئے گولڈن نے کہا کہ وہ چین کی جدت اور مارکیٹ کی بھرپور سرگرمی سے متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ چین کے حکومتی عہدیداروں اور صنعتی رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتیں کھلے اور تعمیری ماحول میں ہوئیں۔
ہرزوگینااوراخ، جرمنی سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
ایڈیڈاس نے سال 2025 میں ریکارڈ سالانہ ریونیو حاصل کیا
چین میں دوہرے ہندسوں کی شرح نمو منافع بڑھنے کا محرک بنی
کمپنی کا آپریٹنگ منافع 2.06 ارب یورو تک پہنچ گیا
ایڈیڈاس برانڈ کی فروخت 24.8 ارب یورو تک بڑھی
عظیم تر چینی خطے نے دیگر منڈیوں سے بہتر کارکردگی دکھائی
چینی منڈی میں کمپنی کو رسد اور تحقیق و ترقی کے فوائد حاصل ہوئے
مقامی برانڈز سے مسابقت کے ماحول میں ایڈیڈاس نے اپنا منافع برقرار رکھا
کمپنی کے چیف ایگزیکٹور آفیسر دورہ چین میں جرمن چانسلر کے وفد کا حصہ تھے
بیورن گولڈن نے چین کی منڈی میں مضبوط مواقع دیکھے
گولڈن نے چین میں حکومتی اور صنعتی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں
چین کی جدت اور مارکیٹ کی بھرپور سرگرمیوں نے انہیں متاثر کیا


