مشرق وسطی میں کشیدگی کے باعث پیر کو پاکستان کی 76 پرواز منسوخ جبکہ 63 آپریشنل رہیں۔
حکام کے مطابق کراچی اور لاہور سے دبئی، شارجہ، ابوظہبی، دوحہ کی 21، 21، اسلام آباد سے 11، پشاور سے 13، فیصل آباد سے 3، سیالکوٹ سے7پروازیں منسوخ کی گئیں۔
حکام کے مطابق کراچی سے مشرقِ وسطی کیلئے 13، لاہور سے 12 اور اسلام آباد کی 16 پروازوں کی روانگی متوقع ہیں، ملتان سے 10، سیالکوٹ سے 5، کوئٹہ سے 4 پروازیں آپریٹ کئے جانے کی توقع ہے۔
ذرائع کے مطابق مشرقِ وسطی میں تازہ حملوں کے باعث ریاض، دمام ایئر پورٹس کی 436پروازیں متاثر ہوئی ہیں، ریاض کی 28 اور دمام کی 4 پروازوں کی متبادل ایئر پورٹس پر ہنگامی لینڈنگ کی گئی ہے، جبکہ دوحہ ایئر پورٹ سے محدود پروازوں کا امدادی آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پروازوں کی مسلسل منسوخی سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔


