ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ سعودی ہم منصب سے مسلسل رابطے میں ہیں اور سعودی حکام نے یقین دہانی کرائی کہ ایران کیخلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دینگے۔
اس سے پہلے ایران کے صدر مسعود پزشکیان کہہ چکے ہیں کہ پڑوسی ممالک کیخلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کئے جائینگے جب تک ان ممالک کی سرزمین سے ایران پر حملہ نہ کیا جائے۔
ایک بیان میں ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ عبوری لیڈر شپ کونسل نے پڑوسی ممالک کیخلاف کوئی حملہ یا میزائل حملہ نہ کرنے کی منظوری دیدی ہے۔


