زمبابوے کی خواتین کے امور، کمیونٹی، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کی ترقی کی وزیر مونیکا متسوانگوا نے کہا ہے کہ خواتین زمبابوے اور چین کے درمیان ثقافتی تعاون اور عوامی روابط کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں۔
انہوں نے یہ بات جمعہ کے روز زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے میں قائم چینی سفارت خانے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ یہ تقریب چین کے لالٹین فیسٹیول اورعالمی یومِ خواتین کی آمد کی مناسبت سے منعقد کی گئی تھی۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): مونیکا متسوانگوا، وزیر برائے امورِ خواتین، کمیونٹی، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کی ترقی، زمبابو
"چین اور زمبابوے اگرچہ جغرافیائی طور پر ایک دوسرے سے جدا ہیں تاہم ہماری ثقافتیں اس مشترکہ یقین پر ہم آہنگ ہیں کہ زندگی کا جشن منانا، تعلقات کو پروان چڑھانا اور ایک دوسرے کو سہارا دینا ہی معاشروں کو مضبوط بناتا ہے۔”
زمبابوے اور چین کے درمیان گہرے ثقافتی روابط کا ذکر کرتے ہوئے متسوانگوا نے کہا کہ ان کا ملک بھی چینی عوام کے ساتھ لالٹین فیسٹیول کی خوشیوں میں شریک ہے جو نئے قمری سال کی پہلی مکمل چاند رات پر منایا جاتا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): مونیکا متسوانگوا، وزیر برائے امورِ خواتین، کمیونٹی، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کی ترقی، زمبابوے
"میرے نزدیک لالٹین محض سجاوٹ نہیں بلکہ ایک علامت ہے۔ جس طرح لالٹین کی روشنی اندھیرے کو دور کرتی ہے، اسی طرح خواتین کا حوصلہ، ہمدردی اور تخلیقی صلاحیت دوسروں کے لیے راستہ روشن کرتی ہے۔”
8 مارچ کو دنیا بھر میں منائے جانے والے عالمی یومِ خواتین کے موقع پر متسوانگوا نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے مزید مضبوط عزم پر زور دیا۔
ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): مونیکا متسوانگوا، وزیر برائے امورِ خواتین، کمیونٹی، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کی ترقی، زمبابوے
"آئیے ہم ہر خاتون کی صلاحیت کو پہچانیں اور جہاں مواقع موجود نہ ہوں وہاں نئے مواقع پیدا کرنے کے عزم کا اعادہ کریں۔”
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زمبابوے میں چین کے سفیر ژو ڈنگ نے کہا کہ چین کی معاونت سے مکمل ہونے والے متعدد منصوبوں نے زمبابوے کی خواتین کو ٹھوس اور عملی فوائد پہنچائے ہیں۔
ساؤنڈ بائٹ 4 (انگریزی): ژو ڈنگ، چین کے سفیر برائے زمبابوے
"رواں سال کو چین اور افریقی یونین کی جانب سے ‘چین افریقہ عوامی تبادلوں کا سال’ قرار دیا گیا ہے۔ آج جیسی تقریبات کے ذریعے ہماری دونوں قوموں کی خواتین ایک دوسرے سے سیکھیں اور دوستی کی مشعل کو آگے بڑھائیں۔”
ہرارے سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن اسکرین:
زمبابوے اور چین کے تعلقات میں خواتین کا کردار نمایاں ہے
ہرارے میں لالٹین فیسٹیول اور عالمی یومِ خواتین کی تقریب منعقد ہوئی
زمبابوین وزیر مونیکا متسوانگوا نے ثقافتی روابط کو اہم قرار دیا
دونوں ممالک زندگی کے جشن اور باہمی تعاون پر متفق ہیں
لالٹین امید، روشنی اور یکجہتی کی علامت سمجھی جاتی ہیں
خواتین کا حوصلہ اور تخلیقی صلاحیت معاشروں کو مضبوط بناتی ہے
عالمی یومِ خواتین پر بااختیار بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا
ہر خاتون کی صلاحیت اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا
چینی تعاون سے زمبابوے کی خواتین کو عملی فوائد حاصل ہوئے
چین افریقہ عوامی تبادلوں کے سال میں روابط مستحکم بنانے پر زور دیا گیا


