ہومانٹرنیشنلٹرمپ نے سیکرٹری ہوم لینڈ سکیورٹی کرسٹی نوئم کو عہدے سے ہٹا...

ٹرمپ نے سیکرٹری ہوم لینڈ سکیورٹی کرسٹی نوئم کو عہدے سے ہٹا دیا

واشنگٹن (شِنہوا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہوم لینڈ سکیورٹی کی سیکرٹری کرسٹی نوئم کو تبدیل کر رہے ہیں، کیونکہ ان کی قیادت پر دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کی جانب سے ناراضی بڑھ گئی تھی۔

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ریاست اوکلاہاما سے تعلق رکھنے والے معزز امریکی سینیٹر مارک وین ملن 31 مارچ 2026 سے ہوم لینڈ سکیورٹی کے سیکرٹری کا عہدہ سنبھالیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ سیکرٹری کرسٹی نوئم، جنہوں نے اچھی خدمات انجام دی ہیں اور شاندار نتائج حاصل کئے ہیں، اب دی شیلڈ آف دی امریکاز کے لئے خصوصی ایلچی کے طور پر کام کریں گی، جو مغربی نصف کرہ میں ہمارا نیا سکیورٹی اقدام ہے، جس کا اعلان ہم ہفتے کو ڈورل، فلوریڈا میں کریں گے۔ میں کرسٹی کی خدمات کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ٹرمپ کی دوسری مدت صدارت کے دوران کابینہ میں یہ پہلی بڑی تبدیلی ہے۔ یہ اعلان اس وقت کیا گیا جب امریکی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ صدر نوئم کو برطرف کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ ان پر اس وقت دونوں جماعتوں کی جانب سے دباؤ بڑھ گیا تھا، جب وفاقی قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے مینیاپولس میں دو امریکی شہریوں کو ہلاک کیا۔

این بی سی نیوز نے قانون سازوں اور گفت و شنید سے واقف افراد کے حوالے سے کہا ہے کہ ٹرمپ پہلے ہی نوئم سے مایوس تھے، وہ اس ہفتے کانگریس کی سماعتوں کے دوران ان کی کارکردگی پر شدید غصے میں تھے اور انہیں برطرف کرنے پر غور کر رہے تھے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں