ہومانٹرٹینمنٹمجھے اپنے ریسٹورنٹ کیلئے پٹھان لڑکے چاہئیں، اداکارہ صحیفہ جبار

مجھے اپنے ریسٹورنٹ کیلئے پٹھان لڑکے چاہئیں، اداکارہ صحیفہ جبار

اداکارہ اور ماڈل صحیفہ جبار نے اپنے ریسٹورنٹ کے ورکرز کیلئے معیار کے حوالے سے واضح پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ ایسے افراد کی تلاش میں نہیں جو صرف ایک یا دو گھنٹے کیلئے کام کرنے آئیں اور پھر غائب ہو جائیں، مجھے محنتی اور نیت والے لوگ چاہئیں جو واقعی کام میں دل لگائیں نہ کہ صرف ویڈیو کیلئے دکھائی دیں۔

صحیفہ جبار نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا انہیں خصوصاً پٹھان لڑکے چاہئیں کیونکہ وہ پنجابی یا اردو بولنے والوں پر اعتماد نہیں کرتیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ریسٹورنٹ کے کچن میں ہیلپرز کی ضرورت ہے اور صرف ویڈیوز کے چکر میں آنیوالے لوگ ٹیم کا حصہ نہیں بن سکتے، میرے پرانے 5 لوگ پہلے سے ٹیم کا حصہ ہیں لیکن نئے شامل ہونیوالے اکثر غیر سنجیدہ رویہ رکھتے ہیں جس سے انکا کام متاثر ہو رہا ہے۔

اداکارہ و ماڈل کی حالیہ ویڈیو پر صارفین شدید ردعمل ظاہر کر رہے ہیں، کئی صارفین کا کہنا ہے کہ صحیفہ جبار نے پنجابی اور اردو بولنے والی کمیونٹی کی توہین کی، بعض نے مطالبہ کیا اس وجہ سے انکا ریسٹورنٹ بند کیا جانا چاہئے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں