ہومانٹرنیشنلجنگ سے بچنے کی بہت کوشش کی، جواب دینے کے سوا کوئی...

جنگ سے بچنے کی بہت کوشش کی، جواب دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا، ایران

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے جنگی صورتحال پر ہمسایہ خلیجی ممالک کے نام ایک خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پاس امریکی اور اسرائیلی حملوں کا جواب دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔

سوشل میڈیا پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے جاری بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ ایران نے جنگ سے بچنے کی بہت کوشش کی، ایران اپنے پڑوسیوں کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے لیکن وہاں موجود امریکی ٹھکانوں کو نشانہ بنانا ناگزیر ہوگیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایران اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ خطے کی سلامتی اور استحکام صرف علاقائی ریاستوں کی اجتماعی کوششوں سے ہی ممکن ہے، انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایران کی کارروائیاں دفاعی نوعیت کی ہیں، خطے کے ممالک کو بھی خطے میں امن کو یقینی بنانا چاہئے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں