چین کے شہر شنگھائی میں قائم روئی جن ہسپتال میں چین ایس سی او تعاون مرکز برائے میٹابولک امراض کا باضابطہ افتتاح جمعہ کے روز کیا گیا۔
مرکز کے قیام کا مقصد شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان میٹابولک امراض سے نمٹنے کے لئے مشترکہ اور منظم تعاون کو فروغ دینا ہے تاکہ تمام رکن ریاستوں کے عوام کی صحت اور فلاح و بہبود کو بہتر بنایا جا سکے۔
یہ مرکز طبی معاونت کی فراہمی، پیشہ ورانہ تربیت، صنعتی و تکنیکی تبادلوں اور ٹیکنالوجی کے اشتراک اور منتقلی سمیت مختلف امور کا ذمہ دار ہوگا۔
ساؤنڈ بائٹ (چینی): نِنگ گوانگ، صدر روئی جن ہسپتال، شنگھائی جیاؤٹونگ یونیورسٹی سکول آف میڈیسن
"ہم ایس سی او ممالک کے درمیان میٹابولک امراض کے علاج کے حوالے سے مشترکہ فہم پیدا کرنا چاہتے ہیں اور رکن ریاستوں میں بیماریوں کی روک تھام اور کنٹرول کے لئے ایک مؤثر ٹیم تیار کرنا بھی ہماری ترجیح ہے۔ مزید اہم بات یہ ہے کہ ہم تکنیکی تحقیق اور تزویراتی مطالعات میں تعاون کو مضبوط بنائیں گے اور بایوفارماسیوٹیکل اور طبی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں رکن ممالک کے درمیان گہرے اشتراک کو فروغ دیں گے۔”
مرکز کا تین سالہ لائحۂ عمل پورے خطے میں پائیدار صحتِ عامہ کی صلاحیت کو مضبوط بنانے پر مرکوز ہے۔
اہم اہداف میں میٹابولک امراض کی روک تھام اور کنٹرول کے شعبے میں دو ہزار ماہرین کو تربیت فراہم کرنا اور علاقائی نیٹ ورک کے اندر پانچ سو طبی ٹیکنالوجیز کے تبادلے اور اشتراک کو یقینی بنانا شامل ہے۔
مزید برآں یہ مرکز "ایس سی او میٹابولک فورم” کے اجراء کا بھی ارادہ رکھتا ہے۔ اس کا مقصد شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک میں صحتِ عامہ کے شعبے میں اعلیٰ سطحی تبادلۂ خیال اور تعاون کو ادارہ جاتی شکل دینا اور اسے مزید فروغ دینا ہے۔
شنگھائی، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
شنگھائی میں میٹابولک امراض کے حوالے سے چین اور ایس سی او کا مشترکہ مرکز قائم
مرکز کا افتتاح روئی جن ہسپتال میں ایک باوقار تقریب کے دوران کیا گیا
مرکز کا مقصد ایس سی او ممالک کے درمیان طبی تعاون کو فروغ دینا ہے
اس اقدام کے ذریعے میٹابولک امراض سے مشترکہ اور منظم انداز میں نمٹا جائے گا
مرکز طبی امداد، پیشہ ورانہ تربیت اور ٹیکنالوجی کے تبادلے پر توجہ دے گا
خطے میں پائیدار صحت کی استعداد کار کو مضبوط بنانا تین سالہ روڈ میپ کا حصہ ہے
دو ہزار ماہرین کو میٹابولک امراض کی روک تھام کی تربیت دی جائے گی
علاقائی نیٹ ورک کے اندر پانچ سو طبی ٹیکنالوجیز کے تبادلے کا ہدف مقرر کیا گیا
مرکز ایس سی او میٹابولک فورم کے ذریعے اعلیٰ سطحی تبادلوں کو فروغ دے گا
اس اقدام سے صحتِ عامہ کے شعبے میں علاقائی تعاون مزید مستحکم ہوگا


