ایران کے پاسدارانِ انقلاب کے ایک سینئر مشیر نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کو بند کر دیا گیا ہے اور وہاں سے گزرنے کی کوشش کرنیوالے ہر جہاز کو نشانہ بنایا جائیگا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی کمانڈر انچیف کے مشیر ابراہیم جباری نے کہا ہے کہ اگر کوئی جہاز آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کریگا تو ایرانی بحریہ اور پاسدارانِ انقلاب اسے تباہ کر دینگے۔
ایران نے یہ سخت موقف اسرائیل اور امریکا کی جانب سے حالیہ فضائی حملوں کے بعد اختیار کیا ہے جن میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور دیگر اعلیٰ حکام کی شہادت ہوئی ہے، ایسی صورتحال میں تہران نے خبردار کیا ہے کہ خطے سے تیل کی ترسیل روک دی جائے گی اور آئل پائپ لائنز کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ابراہیم جباری کا کہنا تھا کہ ایران خطے سے ایک قطرہ تیل بھی باہر نہیں جانے دیگا، ایران کی اس دھمکی کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 200ڈالرز فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے۔


