بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز اور اس سے ملحقہ سمندری حدود اشیاء اور توانائی کی تجارت کے لئے اہم بین الاقوامی تجارتی گزرگاہیں ہیں۔ انہوں نے متعلقہ فریقین پر زور دیا کہ وہ کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکنے کے لئے فوری طور پر فوجی کارروائیاں بند کریں۔
ترجمان ماؤ ننگ نے یہ بات معمول کی پریس بریفنگ کے دوران امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف مشترکہ فوجی حملوں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہی۔
اس سے قبل ایرانی میڈیا نے بتایا تھا کہ پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز کو جہاز رانی کے لئے بند کر دیا ہے اور امریکہ و اسرائیل کے حملوں کے باعث تیل اور گیس کی اس اہم گزرگاہ کو غیر محفوظ قرار دیا ہے۔


