یروشلم (شِنہوا) اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال ضمیر نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی اور اسرائیلی مشترکہ کارروائی ” مزید کئی دنوں تک جاری رہے گی” جو ایران کی اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنانے والے ابتدائی حملے کے بعد شروع ہوئی تھی۔
ضمیر نے تل ابیب کے کریا فوجی ہیڈکوارٹرز میں کہا کہ کارروائی کے آغاز کے صرف 48 گھنٹے مکمل ہوئے ہیں اور آگے کئی دنوں کی جنگ باقی ہے۔ انہوں نے حملے کے منصوبے کی توسیع کی منظوری دی۔
انہوں نے پہلے حملے کو ایک "حیران کن” اور "زبردست طاقت” کے حملے کے طور پر بیان کیا، جس میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور اعلیٰ فوجی حکام شہید ہوئے۔
ضمیر نے زور دیا کہ اس حملے کا اثر تنازع کے "اختتامی مرحلے” کی شکل دے گا۔ انہوں نے اسرائیلی اور امریکی افواج کے درمیان تعاون کو ” پہلے سے کہیں زیادہ قریب” قرار دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل دیگر خطرات کی نگرانی کر رہا ہے اور مقامی سطح کی حفاظت کے لئے زبردست کارروائی کرے گا۔


