ہومانٹرنیشنلایران کا آبنائے ہرمز میں عمانی ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر...

ایران کا آبنائے ہرمز میں عمانی ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر حملہ

ایران نے آبنائے ہرمز میں عمان کے ساحلی علاقے مسندم کے نزدیک ایک آئل ٹینکر پر حملہ کیا ہے جس کے بعد مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی مزید شدت اختیار کر گئی ہے۔

عمان کے میری ٹائم سکیورٹی سنٹرکے مطابق حملے میں 4افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ جہاز کے تمام عملے کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عمان کے حکام نے کہا ہے کہ پالا کے پرچم بردار آئل ٹینکر سکائی لائٹ پر یہ حملہ خصب بندرگاہ سے تقریباً 5 ناٹیکل میل کے فاصلے پر ہوا، جہاز پر کل 20 افراد سوار تھے جن میں 15بھارتی اور 5ایرانی شہری شامل ہیں۔

میری ٹائم سکیورٹی سنٹر نے بتایا ہے کہ ریسکیو آپریشن فوجی، سکیورٹی اور سول اداروں کے باہمی تعاون سے مکمل کیا گیا ہے، زخمی افراد کو فوری طبی امداد کیلئے منتقل کر دیا گیا ہے تاہم عمانی حکام نے ابھی تک یہ واضح نہیں کیا کہ حملہ کس ہتھیار سے کیا گیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں