ہومانٹرنیشنلاسرائیل کا حزب اللہ کیخلاف باقاعدہ جارحانہ مہم شروع کرنے کا اعلان

اسرائیل کا حزب اللہ کیخلاف باقاعدہ جارحانہ مہم شروع کرنے کا اعلان

اسرائیل نے حزب اللہ کیخلاف باقاعدہ جارحانہ مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے، اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال زمیر نے ایک اجلاس میں کہا ہے کہ حزب اللہ کی جانب سے راکٹ حملوں کے بعد اسرائیل نے یہ کارروائی شروع کی ہے۔

اسرائیل نے لبنان کے دارالحکومت بیروت پر فضائی حملے کئے ہیں جس میں لبنانی حکام کے مطابق اب تک کم از کم 31افراد جاں بحق اور 149زخمی ہو چکے ہیں۔

سرکاری میڈیا کے مطابق حملے بیروت کے جنوبی مضافات اور جنوبی لبنان میں کئے گئے ہیں، دارالحکومت کے نواحی علاقوں میں 20افراد جاں بحق اور 91زخمی ہوئے جبکہ جنوبی لبنان میں 11افراد جاں بحق اور 58زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیل نے ان حملوں کا آغاز اسوقت کیا جب حزب اللہ نے شمالی اسرائیل پر راکٹ حملے کی ذمہ داری قبول کی۔

اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان کے بعض علاقوں میں جبری انخلا ء کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے جس کے باعث لاکھوں افراد اپنے گھروں سے نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔

لبنان کے صدر جوزف عون نے کہاہے کہ لبنانی سرزمین سے اسرائیل پر ہونیوالے حملے حکومت کی اس کوشش کو نقصان پہنچاتے ہیں جس کا مقصد لبنان کو خطرناک فوجی تصادم سے دور رکھنا ہے تاہم انہوں نے لبنان پر اسرائیلی جارحیت کی بھی مذمت کی اور خبردار کیا کہ لبنان کو دوسروں کی جنگوں کا میدان بنانے سے ملک کو مزید خطرات لاحق ہونگے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں