برطانیہ کے وزیراعظم سر کیئر سٹارمر نے امریکا کو ایران کیخلاف اپنے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نے فوجی اڈوں کے استعمال کیلئے اجازت طلب کی تھی، انکی درخواست قبول کر لی ہے۔
اپنے ایک بیان میں برطانوی وزیراعظم نے کہاکہ ایرانی میزائل ڈپو یا لانچرز کیخلاف برطانوی اڈے استعمال کئے جائینگے، برطانوی شہریوں کی جانوں کا تحفظ ہمارا فرض ہے، ہمارے طیارے دفاعی کارروائیوں کیلئے فضا میں ہیں، خلیجی پارٹنرز دفاعی تعاون کا مطالبہ کر رہے ہیں۔


