مری میں سیاحوں کے تحفظ کیلئے عالمی معیار کی سیف ٹورازم ایپ لانچ کر دی گئی ہے جس کے ذریعے ڈی پی او مری سمیت تمام انتظامی ادارے اب ایک کلک پر دستیاب ہونگے، پولیس، ریسکیو 1122 اور ٹریفک پولیس تک فوری رسائی ممکن ہوگئی ہے، مصنوعی ذہانت سے لیس لائیو چیٹ بوٹ سیاحوں کی 24/7 رہنمائی کریگا۔
ڈی پی او مری نے کہا ہے کہ ٹیکسٹ ٹو ڈی پی او، سیاح براہِ راست ڈی پی او مری کو واٹس ایپ پر شکایت بھیج سکیں گے، ایپ میں لائیو ویدر اپ ڈیٹس، ٹریفک صورتحال اور راستوں کی تلاش کی سہولت موجود ہے۔
انہوں نے کہاکہ ایپ میں سمارٹ ٹورازم ڈائرکٹری، ہوٹلوں، ہسپتالوں اور ورکشاپس کی لائیو لوکیشنز فراہم کی گئی ہے، جدید ٹیکنالوجی کا مقصد مری کی مہمان نوازی کو محفوظ بنانا ہے۔
ڈی پی او مری نے کہاہے کہ سیاح مری روانگی سے قبل سیف ٹورازم ایپ پلے سٹور سے لازمی ڈاؤن لوڈ کریں، ایپ کا مقصد سیاحوں کو یہ احساس دلانا ہے کہ وہ محفوظ ترین مقام پر ہیں۔


