پاکستان سپر لیگ کے 4سالہ میڈیا رائٹس 26ارب روپے میں ولی ٹیکنالوجیز کو فروخت کردیئے گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق میڈیا رائٹس کی دوڑ میں تین بڈرز میدان میں تھے، ولی ٹیکنالوجیز نے ریزرو پرائس سے 3ارب زائد کی بڈ دی تھی۔
ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر میچز سرکاری ٹی وی سکرین پر دکھائے جائینگے، دو بڑے سپورٹس چینل دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں، انہیں واجبات کی ادائیگی کیلئے خاصا وقت دیا گیا تاہم ناکام رہنے پر انہیں ڈس کوالیفائی کرنا پڑا۔
قوانین کے مطابق پروڈکشن اخراجات نکالنے کے بعد 3ارب روپے سالانہ سے بڑی براڈ کاسٹ ڈیل کی صورت میں اضافی رقم میں سے 5لاکھ ڈالر آئیکون غیر ملکی کرکٹرز سے معاہدے کیلئے رکھے جائیں گے، باقی 80فیصد حصہ پی سی بی اور 20فیصد فرنچائز کو ملے گا۔


