امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی بحریہ کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے ایران کے خلاف بڑا آپریشن شروع کر دیا ہے، ایران کے طویل فاصلے تک مار کرنیوالے میزائل امریکہ و دیگر ممالک کیلئے خطرہ ہیں، انڈسٹری تباہ کردیں گے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران پر اسرائیل کیساتھ مشترکہ حملے کے بعد جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ ہمارا مقصد ایرانی حکومت کی طرف سے آنیوالے خطرات کو ختم کر کے امریکی عوام کا دفاع کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا، اس نے جوہری پروگرام دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل بنا رہا ہے جو امریکا اور دوسروں کیلئے خطرہ ہے، ہم ایران کے میزائل اور میزائل انڈسٹری تباہ کر دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یقینی بنائینگے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہ کر سکے۔
ٹرمپ نے کہا کہ پاسدارانِ انقلاب گارڈز ہتھیار ڈال دے ان سے مکمل استثنیٰ کیساتھ اچھا سلوک ہوگا، یا یقینی موت کا سامنا کرنا پڑے گا۔


