لاہور پولیس نے نجی یونیورسٹی میں کروڑوں روپے مالیت کی چوری میں ملوث خاتون سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایس پی انویسٹی گیشن سٹی فرحت عباس کے مطابق مرکزی ملزم نجی یونیورسٹی کا سابق سیکیورٹی گارڈ ہے، ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹلیجنس کی مدد سے ٹریس کیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان رات کی تاریکی میں یونیورسٹی کی دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوئے اور سیکیورٹی گارڈز کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا لیا، بعد ازاں ملزمان سٹور روم سے 79عدد CPUاور 20عدد ایل ای ڈیز رکشوں پر لوڈ کروا کر فرار ہوگئے تھے۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمان سے 2موٹر سائیکل اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔


