مائیِنگ گاؤں، چانگ فینگ کاؤنٹی، انہوئی صوبہ، چین
ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): ہریشاییوا کاتسیارینا، بیلاروس کی ویلاگر
"ڈھول کی گھنٹیوں کی آواز اور اس تیز رفتار دھن کے ساتھ سفر شروع کرنا واقعی شاندار تھا! مقامی لوگوں نے مجھے بتایا کہ مائیِنگ گاؤں کی کہانی بالکل اسی ‘گھوڑوں کی دوڑ’ کے مظاہرے کی طرح ہے جو قوت اور توانائی سے بھرپور ہے۔”
ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): ہریشاییوا کاتسیارینا، بیلاروس کی ویلاگر
"ہیفے پہنچنے سے پہلے میں یہ تصور بھی نہیں کر سکتی تھی کہ ایک ہی گاؤں میں یہ سب کچھ موجود ہو سکتا ہےیعنی روایتی کھیتی باڑی، تخلیقی ڈرامے اور ہاتھ سے تیار کی جانے والی کافی۔ لوگوں نے بتایا کہ مائیِنگ کبھی تقریباً خالی جگہ تھا۔ آج دیکھتے ہیں یہاں کیا کچھ ہے۔”
ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): ہریشاییوا کاتسیارینا، بیلاروس کی ویلاگر
"یہاں موجود مٹی سے بنے ہر گھوڑے کا انداز منفرد ہے۔ بالکل ویسے ہی جیسے یہاں آنے والے لوگ اپنی مہارت اور تخلیقی صلاحیتیں لے کر آتے ہیں۔ ‘ما داؤ چھنگ گونگ’ یعنی آپ کو فوری کامیابی نصیب ہو! انہوں نے صرف چند برسوں میں مل کر ایک نیا مائیِنگ گاؤں تخلیق کر لیا۔ یہ صرف کاروبار یا روزگار کی بات نہیں بلکہ یہاں باہمی ہم آہنگی اور مل جل کر رہنے کی خوبصورت مثال بھی دیکھنے کو ملتی ہے۔
مقامی لوگوں نے مجھے بتایا کہ چانگ فینگ کاؤنٹی میں یہ ننھی سی اسٹرابیری دراصل ایک جدید اور اسمارٹ زرعی نظام کا حصہ ہے۔
اوہ میرے خدا! میں نے اس سے پہلے کبھی ایسا کچھ نہیں دیکھا۔ میں پہلے بھی چانگ فینگ کاؤنٹی کی اسٹرابریاں خرید چکی ہوں لیکن میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ یہ اتنی بڑی ہوں گی۔ مجھے یقین ہی نہیں آ رہا!”
ساؤنڈ بائٹ 4 (چینی): سون یانگ یانگ، فارم کے مالک، مائیِنگ گاؤں
"ہماری چانگ فینگ کی اسٹرابیریاں دراصل سائز کے مطابق درجہ بندی کی جاتی ہیں جیسے بڑی اور چھوٹی اقسام۔ چانگ فینگ اسٹرابیریز کی برانڈ ویلیو اب 10 ارب یوآن (تقریباً 1.4 ارب امریکی ڈالر) سے تجاوز کر چکی ہے۔”
ساؤنڈ بائٹ 5 (انگریزی): ہریشاییوا کاتسیارینا، بیلاروس کی ویلاگر
"آج کے مائیِنگ میں لوگ ہی گاؤں کی اصل قوت ہیں۔ تخلیق کار یہاں نئی سوچ اور جذبہ لے کر آئے ہیں۔ نئے اور پرانے رہائشیوں کے درمیان کوئی فرق باقی نہیں رہا۔ لوگ مل کر محنت کرتے ہیں اور مل کر تخلیق کرتے ہیں۔ آج میں جس چیز کو دیکھ رہی ہوں وہ ایک نیا گاؤں ہےجسے لوگوں نے تخلیقی صلاحیتوں اور مشترکہ اقدار سے تشکیل دیا ہے ۔”
ساؤنڈ بائٹ 6 (چینی): وانگ یی چیانگ، سربراہ، مایِنگ رورل ٹورزم کوآپریٹو
"دیہی ترقی کےعمل میں لوگ دیہی زندگی کے ہر پہلو میں ناممکن کو ممکن بنا رہے ہیں۔”
ساؤنڈ بائٹ7 (انگریزی): ہریشاییوا کاتسیارینا، بیلاروس کی ویلاگر
"آسمان سے نیچے دیکھتے ہوئے سب کچھ واضح ہو گیا۔ مائنگ کا ‘سرپٹ گھوڑے کی طرح ترقی کرنا’ دو پہلو رکھتا ہے۔ ایک طرف زمین پر کھڑے گھوڑوں کی مضبوط طاقت ہے اور دوسری طرف ڈرون سے اوپر سے نظر آنے والا وسیع اور مستقبل کی جانب دیکھنے والا منظر۔ یہ روایت اور جدیدیت کا ایک بہترین امتزاج ہے۔
جب میں نے یہ سمجھنے کی کوشش کی کہ ایک گاؤں میں اصل تبدیلی کیا لاتی ہے تو مجھے احساس ہوا کہ یہ کوئی جادو نہیں ہے۔ دیہی بحالی کا تعلق معیشت سے ہے لیکن اس سے بھی زیادہ اہمیت سماج اور انسانی جذبات کی ہے۔
مائنگ نے مجھے دکھایا کہ ایک مثالی گاؤں صرف پرانے مناظر کی یاد نہیں دلاتا۔ یہ ایک ایسا مقام ہے جو آگے بڑھتا ہے، زندگی سے بھرپور ہوتا ہے، جہاں روایات زندہ ہیں، تخلیقیت پروان چڑھتی ہے اور ہر شخص کے لئے اپنا میدان موجود ہوتا ہے۔”
ہیفے، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ


