جمعرات, فروری 26, 2026
ہومتازہ ترین کینبرا میں گھوڑے کے سال کی رنگا رنگ تقریبات، دس ہزار سے...

 کینبرا میں گھوڑے کے سال کی رنگا رنگ تقریبات، دس ہزار سے زائد افراد شریک

آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا کے غیر رسمی چائنہ ٹاؤن کے علاقے ڈکسن میں ہفتے کے روز نئے چینی سال کی شاندار تقریب منعقد ہوئی۔ گھوڑے کے سال کے پانچویں دن وولی اسٹریٹ پر منعقد ہونے والے اس جشن میں مختلف ثقافتی پس منظر سے تعلق رکھنے والے دس ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔

آسٹریلیا کے وفاقی علاقہ کے وزیر اعلیٰ اینڈریو بار نے کہا کہ نئے چینی سال کی تقریب سال کے دوران کینبرا کی اہم ترین ثقافتی تقریبات میں سے ایک ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کینبرا اور بیجنگ کے درمیان جڑواں شہروں کے تعلق کو اب پچیس برس سے بھی زائد کا عرصہ ہو چکا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): اینڈریو بار، وزیر اعلیٰ، وفاقی علاقہ، آسٹریلیا

"کینبرا آسٹریلیا کے سب سے زیادہ کثیرالثقافتی شہروں میں سے ایک ہے۔ یہاں دنیا بھر سے لوگ آ کر آباد ہوئے ہیں۔ ہماری چینی برادری کینبرا میں تارکینِ وطن کی دوسری بڑی کمیونٹی ہے۔ اسی لئے ہم اکثر سال بھر اہم ثقافتی تقریبات منعقد کرتے رہتے ہیں۔”

سڑک کے دونوں اطراف یہ تقریب ثقافت اور ذائقوں کی ایک رنگارنگ راہداری کا منظر پیش کر رہی تھی جبکہ سڑک کے دونوں کناروں پر پرفارمنس اسٹیجز قائم کئے گئے تھے۔

تقریبات میں روایتی چینی ثقافت کی جھلک نمایاں رہی جس میں شیر اور ڈریگن رقص، کانگ فو، یانگ کو لوک رقص، کلاسیکی چینی گیت و موسیقی اور پیپا کی دلفریب دھنیں شامل تھیں۔

اسٹیجز کے درمیان والی سڑک پر درجنوں متحرک اسٹالز لگائے گئے جہاں کھانے پینے کی اشیا فروخت کرنے والوں نے مزیدار ذائقے پیش کئے۔ بازار کی ان عارضی دکانوں میں خطاطی کے براہ راست مظاہروں سمیت روایتی چینی فنون بھی دکھائے جا رہے تھے۔ یہ سیاحوں کو اس بات کی دعوت تھی کہ وہ چین کے اس ثقافتی ورثے سے لطف اندوز ہوں۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): مقامی رہائشی

"یہاں ماحول واقعی خوشگوار ہے، توانائی بہت ہے اور مظاہرے شاندار تھے۔ ہم بہت اچھا وقت گزار رہے ہیں۔ اس تقریب کا حصہ بن کر خوشی ہوئی۔ مجھے یہ بہت پسند آیا۔ ہم اسی محلے میں رہتے ہیں۔ اس لئے مقامی ڈکسن شاپس میں آنا اور یہ کثیرالثقافتی سرگرمیاں دیکھنا بہت اچھا لگا۔ یہ واقعی زبردست ہے۔”

کینبرا سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

کینبرا میں گھوڑے کے سال کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد ہوا

ڈکسن کی وولی اسٹریٹ میں دس ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی

شیر اور ڈریگن رقص نے تقریب کو مزید دلکش بنا دیا

کانگ فو اور روایتی موسیقی سے سیاحوں نے خوب لطف اٹھایا

کلاسیکی چینی گیت اور موسیقی نے تقریب میں ثقافتی رنگ بکھیرے

درجنوں اسٹالز میں مزیدار کھانے اور روایتی فنون پیش کئے گئے

خطاطی کے براہ راست مظاہرے کو سیاحوں کی بھرپور توجہ ملی

سیاح ثقافتی ورثے سے لطف اندوز ہوتے ہوئے سڑک پر چلے

وزیر اعلیٰ وفاقی علاقہ اینڈریو بار نے تقریب کو سال کا اہم ثقافتی جشن قرار دیا

کینبرا میں چین کی ثقافت اور کھانوں کا حسین امتزاج دیکھا گیا

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!