جمعرات, فروری 26, 2026
ہومتازہ ترینچین یکطرفہ محصولات کے تمام اقدامات کا مخالف ہے، وزارت تجارت

چین یکطرفہ محصولات کے تمام اقدامات کا مخالف ہے، وزارت تجارت

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ چین نے ہمیشہ سے یکطرفہ محصولات کے تمام اقدامات کی مخالفت کی ہے اور امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے موجودہ یکطرفہ محصولات واپس لے اور مزید محصولات عائد کرنے سے گریز کرے۔

وزارت کے ایک ترجمان نے یہ بیان محصولات سے متعلق امریکہ کے حالیہ اقدامات کے بارے میں ذرائع ابلاغ کے سوالات کے جواب میں دیا۔ منگل کو امریکہ کے کسٹمز اور سرحدی تحفظ کے ادارے نے بین الاقوامی ہنگامی اقتصادی اختیارات کے قانون کے تحت اضافی محصولات کی وصولی معطل کر دی جبکہ 1974 کے تجارتی قانون کے سیکشن 122 کے تحت تمام تجارتی شراکت داروں پر اضافی درآمدی محصولات عائد کرنا شروع کر دیئے۔

وزارت نے کہا کہ چین اس صورتحال کو قریب سے دیکھ رہا ہے اور امریکہ کی جانب سے کئے گئے اقدامات کا مکمل جائزہ لے گا۔

ترجمان نے کہا کہ اگر امریکہ کے ٹیکس یا دیگر اقدامات میں کوئی نئی تبدیلی آتی ہے تو چین اپنے اقدامات کو فوراً اور مناسب طریقے سے تبدیل کرے گا۔ چین اپنے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لئے تمام ضروری اقدامات کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

ترجمان نے امید ظاہر کی کہ امریکہ چین کے ساتھ مل کر اس اتفاق رائے کو برقرار رکھنے کے لئے کام کرے گا جو دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کے درمیان 2025 میں بوسان میں ہونے والی ملاقات اور 4 فروری کو حالیہ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران طے پایا تھا۔ ترجمان نے یہ بھی کہا کہ دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے تحفظات کا احترام اور برابری کی بنیاد پر حل تلاش کرنا چاہیے، اختلافات کو مناسب طریقے سے نمٹانا چاہیے اور چین-امریکہ اقتصادی و تجارتی تعلقات کی مضبوط، مستحکم اور پائیدار ترقی کو برقرار رکھنا چاہیے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!