بیجنگ (شِنہوا) ژونگ گوان کن فورم 2026 (زیڈ جی سی) کے لئے میڈیا کی رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ یہ فورم 25 سے 29 مارچ تک بیجنگ میں منعقد ہو گا۔
عالمی میڈیا نمائندگان کے لئے رجسٹریشن 13 مارچ تک زیڈ جی سی فورم کی ویب سائٹ (https://reg.zgcforum.com.cn/ma) پر کھلی رہے گی۔
‘‘ٹیکنالوجی اور صنعتی اختراع کے درمیان مکمل انضمام ‘‘کے سالانہ عنوان سے اس سال کے فورم میں کانفرنسز، کامیابیوں کے اعلانات، ٹیکنالوجی تجارتی میلے، جدت طرازی کے مقابلے اور معاون پروگرامز شامل ہیں۔
2007 میں ‘‘اختراع اور ترقی‘‘ کے مستقل موضوع پر قائم ہونے والا یہ فورم سائنس وٹیکنالوجی میں عالمی اختراع کو فروغ دینے کے لئے ایک عالمی، جامع، کھلا اور اعلیٰ سطح کا بین الاقوامی پروگرام بن گیا ہے۔


