جمعرات, فروری 26, 2026
ہومانٹرنیشنلاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یوکرین میں فوری جنگ بندی کی...

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یوکرین میں فوری جنگ بندی کی قرارداد منظور

اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) نے یوکرین بحران پر ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں "فوری اور غیر مشروط جنگ بندی” اور "جامع، منصفانہ اور دیرپا امن” کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

قرارداد کا مسودہ یوکرین اور کئی یورپی ممالک نے تیار کیا تھا۔ اسے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 11 ویں ہنگامی اجلاس میں یوکرین بحران کے چار سال مکمل ہونے کے موقع پر پیش کیا گیا۔ قرارداد کے حق میں 107 ووٹ آئے جبکہ مخالفت میں 12 ووٹ ڈالے گئے۔ 51 ارکان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا ۔

امریکہ ان ممالک میں شامل تھا جنہوں نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا جبکہ روس نے قرارداد کی مخالفت کی۔

قرارداد میں یوکرین کی خودمختاری، آزادی، اتحاد اور اس کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ سرحدوں کے اندر علاقائی سالمیت کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے، تاہم قانونی طور پر اس پر عمدرآمد کی کوئی لازمی حیثیت نہیں ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!