جمعرات, فروری 26, 2026
ہومانٹرٹینمنٹرشمیکا اور وجے بالی ووڈ کی امیر ترین جوڑی، مجموعی دولت 130...

رشمیکا اور وجے بالی ووڈ کی امیر ترین جوڑی، مجموعی دولت 130 کروڑ سے زائد

جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور اداکار جوڑی رشمیکا منڈانا اور وجے دیوراکونڈا 26فروری کو شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں، شادی کو دونوں نے ویروش ویڈنگ کا نام دیا ہے۔

رشمیکا منڈانا کا جنوبی بھارت کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارائوں میں شمار ہوتا ہے، رشمیکا نے پشپا، دی رائز، اینیمل سمیت کئی بڑی فلموں میں کام کیا ہے، انکی مجموعی دولت 66 کروڑ روپے ہے اور وہ ایک فلم کیلئے اوسطاً 4کروڑ روپے معاوضہ وصول کرتی ہیں، فلموں کے علاوہ وہ برانڈ انڈورسمنٹ اور اپنی خوشبو کے برانڈ سے بھی کمائی کرتی ہیں۔

انکے پاس بنگلورو، حیدرآباد، ممبئی، گوا اور کورگ میں جائیدادیں ہیں، کورگ میں واقع انکاولا تقریباً 8کروڑ روپے مالیت کا بتایا جاتا ہے، کار کلیکشن میں رینج روور سپورٹ، آڈی کیو تھری اور مرسڈیز بینز شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وجے دیوراکونڈا کی مجموعی دولت 66 سے 70کروڑ روپے کے درمیان بتائی جاتی ہے، وہ 1فلم کیلئے 12 سے 15 کروڑ روپے معاوضہ لیتے ہیں، برانڈ انڈورسمنٹ اور سوشل میڈیا پوسٹس سے بھی انہیں بھاری آمدن ہوتی ہے۔

وجے حیدرآباد کے پوش علاقے جوبلی ہلز میں تقریباً 15کروڑ روپے کے بنگلے میں رہتے ہیں، انکی لگژری گاڑیوں میں بی ایم ڈبلیو، فورڈ مستنگ اور رینج روور شامل ہیں، وہ 30کروڑ روپے مالیت کے نجی طیارے کے بھی مالک ہیں، دونوں کی مجموعی دولت 130کروڑ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے جس کے باعث یہ جوڑی ٹالی ووڈ کی طاقت ور اور امیر ترین نوجوان جوڑیوں میں شامل ہو چکی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!