جمعرات, فروری 26, 2026
ہومتازہ ترینسینیٹر محمد اورنگزیب سے کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک کی ملاقات

سینیٹر محمد اورنگزیب سے کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک کی ملاقات

پاکستان اور ورلڈ بینک نے ترقیاتی تعاون مضبوط بنانے، جاری منصوبوں میں شفافیت و مانیٹرنگ میکانزم بہتر بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامئے کے مطابق وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے ورلڈ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر نے ملاقات کی جس میں عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کے استحکام اور موسمیاتی اہداف میں تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔

ملاقات میں کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت اصلاحاتی ترجیحات پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

وزارت خزانہ کے مطابق ملاقات میں انسانی سرمائے، آبادی، موسمیاتی تبدیلی اور زراعت کے شعبے زیر غور آئے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سی پی ایف پر موثر عملدرآمد، وفاق اور صوبوں کے درمیان مضبوط ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔

جاری اعلامئے کے مطابق ملاقات میں پالیسی سازی و عملدرآمد میں وفاقی وزارتوں کی موثر شمولیت پر بات چیت ہوئی جبکہ منصوبوں میں شفافیت اور مانیٹرنگ میکانزم بہتر بنانے پر اتفاق ہوا، زراعت میں پیداواری صلاحیت اور ویلیو چین بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خزانہ نے نجی شعبے کی شمولیت اور زرعی فنانس تک رسائی بڑھانے پر زور دیا، زرعی اصلاحات میں ورلڈ بینک اور آئی ایف سی کی حمایت کی یقین دہانی کرائی گئی، ملاقات میں توانائی شعبے کی اصلاحات اور مالیاتی پائیداری پر تبادلہ خیال ہوا۔

ورلڈ بینک نے پاکستان کے استحکام اور موسمیاتی اہداف میں تعاون کی یقین دہانی کرائی جبکہ حکومت نے ساختی اصلاحات اور گورننس بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں فریقین نے تکنیکی سطح پر مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!