جمعرات, فروری 26, 2026
ہومتازہ ترینقومی ہاکی ٹیم ہاکی ورلڈکپ کوالیفائر میں شرکت کیلئے مصر پہنچ گئی

قومی ہاکی ٹیم ہاکی ورلڈکپ کوالیفائر میں شرکت کیلئے مصر پہنچ گئی

قومی ہاکی ٹیم عماد بت کی قیادت میں ہاکی ورلڈکپ کوالیفائر میں شرکت کیلئے مصر پہنچ گئی ہے، قومی ٹیم براستہ ریاض اور قاہرہ ورلڈکپ کوالیفائر کے میزبان شہر پہنچی، قاہرہ ایئرپورٹ پر پاکستانی سفیر ڈاکٹر طلحہ نے کھلاڑیوں کا استقبال کیا اور گلدستہ پیش کیا۔

پاکستانی ٹیم ملائیشیا، چین اور آسٹریا کیساتھ گروپ بی میں شامل ہے، پاکستانی ٹیم پہلا میچ یکم مارچ کو چین کیخلاف کھیلے گی، دوسرا میچ 2مارچ کو ملائیشیا اور تیسرا میچ 4مارچ کو آسٹریا سے ہوگا۔

گروپ اے میں انگلینڈ، جاپان، مصر اور امریکا شامل ہیں، گروپ اے اور بی کی دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی۔

پاکستان اگر سیمی فائنل کھیلتا ہے تو ورلڈکپ کیلئے بھی کوالیفائی کرلیگا، ہیڈ کوچ خواجہ جنید کے مطابق تمام لڑکے بہترین پرفارمنس دینے کیلئے تیار ہیں، جدید ہاکی میں کوئی بھی ٹیم آسان نہیں، ہر میچ بہت اہم ہے، پہلا ہدف سیمی فائنل میں رسائی پانا اور اس کے بعد ٹائٹل جیتنا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!