جمعرات, فروری 26, 2026
ہومتازہ ترینٹی 20ورلڈ کپ، پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ جائیگا؟، اگر مگر کا...

ٹی 20ورلڈ کپ، پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ جائیگا؟، اگر مگر کا کھیل شروع

پاکستان کے ٹی 20ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات معدوم ہوگئے مگر مکمل ختم نہیں ہوئے ہیں۔

انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان کو اپنے آخری میچ میں فتح حاصل کرنا ہوگی اور دیگر میچوں کے نتائج بھی پاکستان کے حق میں جانے چاہئیں۔

پاکستان سپر 8مرحلے کا اپنا آخری میچ 28فروری کو سری لنکا کیخلاف کھیلے گا، اسوقت پاکستان کے پاس ایک پوائنٹ ہے جبکہ انگلینڈ نے پہلے ہی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے، پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے سری لنکا کو شکست دینا ضروری ہے تاکہ تین پوائنٹس مکمل ہو جائیں تاہم صرف جیت کافی نہیں، نیوزی لینڈ کے نتائج بھی اہم ہونگے، اگر نیوزی لینڈ دونوں بقیہ میچ ہار دیتا ہے تو پاکستان دوسرے نمبر پر سیمی فائنل میں جگہ بنا سکتا ہے، اگر پاکستان جیت جاتا ہے لیکن نیوزی لینڈ ایک میچ جیت لیتا ہے تو دونوں ٹیمیں تین تین پوائنٹس پر پہنچیں گی اور سیمی فائنل کی جگہ نیٹ رن ریٹ کے حساب سے ملے گی۔

دوسری طرف اگر پاکستان سری لنکا سے ہار جاتا ہے یا میچ ملتوی ہو جاتا ہے تو وہ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو جائیگا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سپر 8 کے دیگر گروپ میں انگلینڈ نے پہلے ہی سیمی فائنل کیلئے جگہ یقینی بنا لی ہے اسلئے پاکستان کے امکانات اب اپنے آخری میچ اور نیٹ رن ریٹ پر منحصر ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!