جمعرات, فروری 26, 2026
ہومپاکستانسپریم کورٹ، عمران خان کی شفاء انٹرنیشنل ہسپتال منتقلی، درخواست دائر

سپریم کورٹ، عمران خان کی شفاء انٹرنیشنل ہسپتال منتقلی، درخواست دائر

عمران خان کی شفاء انٹرنیشنل ہسپتال منتقلی کیلئے درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق توشہ خانہ فوجداری کیس میں سپریم کورٹ رولز 2025ء رول 35(6) کے تحت دائر متفرق درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد منتقل کیا جائے، علاوہ ازیں متفرق درخواست میں بانی پی ٹی آئی کی ذاتی معالجین تک رسائی، فیملی کی موجودگی میں علاج کی استدعا بھی کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ کا 2رکنی بینچ توشہ خانہ فوجداری کیس پر سماعت ہائیکورٹ کے حتمی فیصلے تک ملتوی کر چکا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!