جمعرات, فروری 26, 2026
ہومپاکستانمریم نواز کا پنجاب میں انفراسٹرکچر و ڈیزائن سٹینڈرائزیشن کا اعلان

مریم نواز کا پنجاب میں انفراسٹرکچر و ڈیزائن سٹینڈرائزیشن کا اعلان

وزیراعلی مریم نواز نے پنجاب میں انفراسٹرکچر و ڈیزائن سٹینڈرائزیشن کا اعلان کرتے ہوئے یکساں ترقی و ڈسپلن کیلئے ون پنجاب ون سٹینڈر پالیسی اپنانے کی منظوری دے دی۔

بدھ کو وزیراعلی مریم نواز کی زیر صدرات خصوصی اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں متعلقہ حکام نے انفراسٹرکچر سٹینڈرڈائزیشن کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس میں صوبے بھر میں پہلی مرتبہ انفراسٹرکچڑاور ڈیزائن سٹینڈرائزیشن کا فیصلہ کیا گیا اور یکساں ترقی اور ڈسپلن کیلئے ون پنجاب ون سٹینڈر کی پالیسی اپنانے کی منظوری دے دی۔

اجلاس میں صوبہ بھر میں ایک جیسے روڈ، گرین بیلٹ، سائن بورڈ، فٹ پاتھ بنانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ سکول، ہسپتال، بس سٹاپ اور دیگر عمارتوں کے ڈیزائن کی سٹینڈرائزیشن بھی کی جائے گی۔

سٹینڈرائزیشن اور اربن ڈیزائن سے پنجاب میں انفراسٹرکچر کی مکمل کایا پلٹنے کیلئے خود مختار اتھارٹی بنانے اور روڈز کے کنارے کیاسک/چھوٹی دکانوں کے کیبن کے یکسان ڈیزائن مقرر کرنے پر غور کیا گیا۔

وزیراعلی نے سٹینڈرائزڈ ڈیزائن مینول تیار کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ انفراسٹرکچر اور روڈز فرنیچر کے یکساں ڈیزائن شہر کو جمالیاتی طور پر پرکشش بناتے ہیں، پنجاب اب ایک رنگ اور ایک معیار سے پہچانا جائے گا، ڈسپلن ہی ترقی کا اصل حسن ہے، لاہور سے راجن پور تک ہر گلی سگھڑ، ہر شاہراہ دیدہ زیب اور ہر ادارہ نظم و ضبط کا شاہکار ہوگا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!