جمعرات, فروری 26, 2026
ہومانٹرنیشنلسعودی کابینہ کی پاکستان کیساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی منظوری

سعودی کابینہ کی پاکستان کیساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی منظوری

سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان کی زیر صدارت ہونیوالے کابینہ اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے ہیں جن میں پاکستان کیساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی منظوری بھی شامل ہے، اجلاس میں کابینہ نے سعودی اور پاکستانی وزارت داخلہ کے درمیان سائنسی، تربیتی اور تحقیقی تعاون کو فروغ دینے کیلئے دو طرفہ معاہدہ پر دستخط کی اجازت دیدی ہے، اقدام کا مقصد دونوں ممالک کے سکیورٹی اور انتظامی شعبوں میں تجربات کے تبادلے کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

کابینہ نے سعودی اور پاکستانی وزارت صحت کے درمیان ریگولیشنز، کوآرڈی نیشن اور طبی شعبے میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے معاہدوں کی منظوری بھی دی جس سے صحت کے نظام، پالیسی سازی اور طبی سہولیات میں مشترکہ پیشرفت کی راہ ہموار ہونے کی توقع ہے۔

اجلاس کے دوران دیگر علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی کابینہ نے پاکستان کیساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!