پیر, فروری 23, 2026
ہومتازہ ترینبھارتی کرکٹر شیکھر دھون کی دوسری شادی، تقریب میں قریبی رشتہ دار...

بھارتی کرکٹر شیکھر دھون کی دوسری شادی، تقریب میں قریبی رشتہ دار اور چند دوست شریک

سابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون نے ایک نجی اور مختصر تقریب میں دوسری شادی کر لی، صوفی شائن سے ہونیوالی شادی کی تقریب دہلی کے علاقے این سی آر میں منعقد ہوئی جس میں صرف قریبی رشتہ دار اور کرکٹ کے چند دوست شریک ہوئے۔

شادی کی تقریب سے قبل کے ہلدی اور سنگیت کی تقریبات بھی رقص اور خوشیوں سے بھرپور تھیں جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

شیکھر دھون نے سنگیت کی ایک جھلک انسٹاگرام پر بھی شیئر کی تھی۔

40 سالہ دھون کی یہ دوسری شادی ہے، وہ پہلے عیشا مکھرجی کیساتھ 11 سال تک شادی کے بندھن میں رہے تھے اور انکی طلاق اکتوبر 2023 میں ہوگئی تھی۔

شادی کی خبر کے بعد سوشل میڈیا پر ٹیم میٹس، مداح اور دیگر مشہور شخصیات کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات کی بھرمار دیکھنے میں آئی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!