پیر, فروری 23, 2026
ہومانٹرنیشنلدوسرا امریکی بحری بیڑا جیرالڈ فورڈ بھی بحیرہ روم میں داخل، جنگ...

دوسرا امریکی بحری بیڑا جیرالڈ فورڈ بھی بحیرہ روم میں داخل، جنگ کا خطرہ بڑھ گیا

لڑاکا طیاروں سے بھرا دوسرا امریکی بحری بیڑا جیرالڈ فورڈ بھی بحیرہ روم میں داخل ہوگیا ہے جس سے ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ جنگ کے خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا براہِ راست ایرانی رہنماؤں کو نشانہ بنا کر ایرانی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کریگا، امریکا نے اردن کے ایئربیس پر بھی کم از کم 60 لڑاکا طیارے کھڑے کردئیے ہیں، ٹرمپ نے ایران کو ڈیڈ لائن دیدی ہے جبکہ امریکی طیاروں نے پوزیشن بھی سنبھال لی ہیں۔

ادھر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ عالمی طاقتیں ایران کو جھکنے پر مجبور کرنے کیلئے صف بندی کر رہی ہیں مگر ایران اس دباؤ کے سامنے سر نہیں جھکائے گا۔

دوسری جانب اقوامِ متحدہ نے ایران امریکا کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنازعات کے حل کیلئے سفارتکاری کو ترجیح دی جائے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!