جمعہ, فروری 20, 2026
ہومانٹرنیشنلآسٹریلیا کی سب سے بڑی مسجد کو ایک ماہ میں تیسرا...

آسٹریلیا کی سب سے بڑی مسجد کو ایک ماہ میں تیسرا دھمکی آمیز خط موصول

سڈنی (شِنہوا) آسٹریلیا کی سب سے بڑی مسجد کے منتظم نے کہا ہے کہ ایک ماہ کے دوران تین دھمکی آمیز خطوط موصول ہونے کے بعد اضافی سکیورٹی کی ضرورت ہے۔

لبنانی مسلم ایسوسی ایشن (ایل ایم اے) نے کہا کہ جنوب مغربی سڈنی میں قائم لیکیمبا مسجد کو بدھ کے روز ایک اور خط ملا ہے جس میں مسلمانوں کو قتل کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

یہ خط جو رمضان شروع ہونے سے چند گھنٹے قبل موصول ہوا ہے، 22 جنوری سے اس مسجد کو ملنے والا تیسرا دھمکی آمیز خط ہے۔

ایل ایم اے کے سیکرٹری گامل خیر نے آسٹریلین براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (اے بی سی) کو بتایا کہ ان دھمکیوں نے کمیونٹی کے اندر بہت زیادہ بے چینی پیدا کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایل ایم اے نے مسجد کے ارد گرد اضافی سکیورٹی گارڈز تعینات کرنے اور سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے لئے حکومت کو مزید فنڈز فراہم کرنے کی باضابطہ طور پر تحریری درخواست دے دی ہے۔

رمضان کے دوران لیکیمبا مسجد میں ہر رات تقریباً 5 ہزار افراد کی آمد متوقع ہے۔

نیو ساؤتھ ویلز ریاست کی پولیس فورس کے کمشنر مال لینون نے ایک میڈیا کانفرنس میں کہا کہ پولیس نے تازہ ترین خط اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!