جمعہ, فروری 20, 2026
ہومپاکستانسوات، محکمہ خزانہ کا فارسٹ افسر پر ساڑھے 15کروڑ سے زائد کی...

سوات، محکمہ خزانہ کا فارسٹ افسر پر ساڑھے 15کروڑ سے زائد کی رقم خوردبرد، ذاتی بینک اکاؤنٹ میں منتقلی کا الزام

محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے سوات میں تعینات ڈویژنل فارسٹ افسر پر 6کروڑ 66لاکھ روپے خرد برد کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ افسر نے مزید تقریبا 9کروڑ سے زائد سرکاری فنڈز بھی ذاتی بینک اکاؤنٹ میں منتقل کئے۔

محکمہ خزانہ کے مطابق کی گئی ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ مبینہ طور پر پہلے چیک بیلنس کی تصدیق کی جاتی اور کلیئرنس سے قبل چیک میں درج رقم کو ہندسوں اور الفاظ دونوں میں تبدیل کیا جاتا تھا، بعد ازاں تبدیل شدہ چیکس نیشنل بینک سیدو شریف، سوات میں لازمی تقاضے پورے کئے بغیر کلیئر کیے گئے۔

محکمہ خزانہ کے مطابق جعلی لین دین مقررہ مالی ضوابط سے ہٹ کر اور متعلقہ اکائونٹس آفس کی شمولیت کے بغیر انجام دیئے گئے، 7 سال کے عرصے میں فیڈرل ٹریژری رولز سمیت دیگر سنگین خلاف ورزیاں کی گئیں۔

اطلاع ملنے پر محکمہ خزانہ نے ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفس اور بینک حکام سے رابطہ کیا جس کے بعد 93لاکھ روپے ریکور کر کے سرکاری خزانے میں جمع کروائے گئے۔

محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا نے محکمہ موسمیاتی تبدیلی، جنگلات و جنگلی حیات کو خط لکھتے ہوئے ملوث ملازم یا ملزمان کیخلاف فوری ایف آئی آر درج کرنے اور ان کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیلئے کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ خزانہ کے مطابق تحقیقات میں پیشرفت پر مزید معلومات جاری کی جائینگی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!