بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے رمضان المبارک کے موقع پر مستحق خواتین کیلئے مالی امداد میں 1000 روپے اضافے کردیا۔
ذرائع کے مطابق 13 ہزار 500 روپے کی سہ ماہی مالی امداد بڑھا کر 14 ہزار 500 روپے کر دی گئی ہے۔
فیصلے کا مقصد مہنگائی کے پیش نظر کم آمدنی والے گھرانوں کو اضافی سہارا فراہم کرنا ہے تاکہ وہ بنیادی ضروریات پوری کر سکیں۔
حکام کے مطابق اسی پیکیج کے تحت بینظیر تعلیمی وظائف اور بینظیر نشوونما پروگرام کے وظائف میں بھی 500 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جس سے مستفید خاندانوں کو بچوں کی تعلیم اور غذائی ضروریات میں مدد ملے گی۔


