بدھ, فروری 18, 2026
ہومانٹرنیشنلکینیڈین شہریوں کی اکثریت نے امریکہ کو خودمختاری کے لئے خطرہ قرار...

کینیڈین شہریوں کی اکثریت نے امریکہ کو خودمختاری کے لئے خطرہ قرار دے دیا

اٹاوا (شِنہوا) کینیڈین شہریوں کی اکثریت نے ملکی خودمختاری کو لاحق ممکنہ امریکی خطرے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ یہ بات سی ٹی وی نیوز نے نانوس ریسرچ کی طرف سے کئے گئے سروے کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی رپورٹ میں بتائی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سروے میں رائے دینے والے 64 فیصد افراد نے کہا کہ انہیں امریکی خطرے کے متعلق تشویش ہے۔ 19 فیصد نے کہا کہ وہ اس حوالے سے کوئی تشویش نہیں رکھتے جبکہ 17 فیصد افراد نے غیرجانبداری کا اظہار کیا۔

سروے کے نتائج کے مطابق عمر کے لحاظ سے بڑی عمر کی آبادی میں اس حوالے سے زیادہ تشویش پائی جاتی ہے۔ 55 سال یا اس سے بڑی عمر کے کینیڈین شہریوں نے سب سے زیادہ تشویش کا اظہار کیا۔

سی ٹی وی نیوز کے مطابق سروے نے آراء کے لحاظ سے صنفی تقسیم کی بھی نشاندہی کی جس کے مطابق مردوں کے مقابلے میں خواتین کی زیادہ تعداد نے امریکہ کو ایک خطرہ قرار دیا۔ یہ تناسب خواتین میں 69.3 فیصد اور مردوں میں 57.9 فیصد رہا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!