بدھ, فروری 18, 2026
ہومپاکستانمریم نواز کا 40 لاکھ سے زائد خاندانوں کو رمضان کارڈ کے...

مریم نواز کا 40 لاکھ سے زائد خاندانوں کو رمضان کارڈ کے تحت 10،10 ہزار روپے دینے کا اعلان

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے 40 لاکھ سے زائد خاندانوں کو رمضان کارڈ کے تحت 10،10 ہزار روپے دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارڈ کی ایکٹیویشن کی ضرورت نہیں، تمام جگہوں پر سہولت بازار فعال کر دیئے ہیں، رمضان نگہبان کارڈ میں رجسٹرڈ نہ ہونیوالے ہیلپ لائن 1000 پر کال کرکے شناختی کارڈ نمبر بتائیں، 24 گھنٹے میں 10ہزار ٹرانسفر کردیا جائے گا۔

نگہبان رمضان پروگرام کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ رمضان المبارک رحمت اور رحم کا مہینہ ہے، دنیا بھر میں رمضان المبارک عقیدت واحترام سے منایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں رمضان کی آمد پر اشیاء کی قیمتیں بڑھا دی جاتی ہیں جبکہ دنیا میں رمضان کی آمد پر خصوصی بچت کائونٹر لگائے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رمضان میں لائنوں میں لگا کر لوگوں کو راشن دیا جاتا ہے، مگر ہم نے کوشش کی ہے کہ اس بار رمضان میں مستحق لوگوں کو خود چل کر حکومت کے پاس نہ آنا پڑے، تقریبا 42لاکھ خاندانوں کو رمضان نگہبان کارڈ دیا جا رہا ہے، اب تک 4لاکھ رمضان نگہبان کارڈ تقسیم کئے جا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کارڈ کی ایکٹیویشن کی ضرورت نہیں، 9ہزار 200 اے ٹی ایم مشینوں سے کیش نکلوایا جا سکتا ہے، مستحق خاندانوں کیلئے ”مریم کو بتائیں ہیلپ لائن شروع” کی ہے، ہیلپ لائن پر شناختی کارڈ نمبر بتائیں 24گھنٹے میں 10ہزار ٹرانسفر کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جو رمضان نگہبان کارڈ میں رجسٹرڈ نہیں، وہ ہیلپ لائن 1000پر کال کر سکتے ہیں، یہ سروس یکم رمضان سے آپریشنل ہوگی، رمضان المبارک میں مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول رومز قائم کر دیئے گئے ہیں۔

وزیراعلی نے کہا کہ مسیحی بہن، بھائیوں کے روزے بھی ہمارے ساتھ شروع ہو رہے ہیں، انہیں بھی 10ہزار روپے دیئے جا رہے ہیں۔

مریم نواز نے واضح کیا کہ ذخیرہ اندوزی اور گرانفروشی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا، اس حوالے سے پیرا فورس کو ہدایات جاری کر دی ہیں، پیرا فورس کے اہلکار پورے پنجاب میں موجود ہوں گے، رمضان میں پیرا فورس کا کام صرف پرائس کنٹرول کا ہوگا، مہنگی اشیاء فروخت کرنیوالوں کے خلاف سخت ایکشن ہونا چاہئے، پرائس کنٹرول آپریشن پورا رمضان جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ کوئی کریانہ سٹوروالا اضافی پیسے مانگے تو فورا شکایت درج کروائی جائے، پنجاب پولیس فورا ایکشن لے گی، سہولت بازاروں میں بھی نگہبان کارڈ کے استعمال کی سہولت موجود ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تمام جگہوں پر سہولت بازار فعال کر دیئے ہیں، جن کی جیب تنگ ہے وہ بھی رمضان سہولت بازاروں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، رمضان میں مخیر حضرات خود سے دسترخوان کا اہتمام کرتے ہیں، تمام ڈسٹرکٹس کی ڈیوٹیاں لگائی ہیں کہ مخیر حضرات کی لسٹ بنائیں، مخیر حضرات کو پنجاب حکومت کی جانب سے سرٹیفکیٹ ملے گا، پنجاب کی 147تحصیلوں میں مخیر حضرات 300دسترخوان خود لگائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مخیرحضرات رمضان میں پنجاب حکومت کا حصہ بنیں، غریبوں، مساکین کی رمضان میں بڑھ چڑھ کر خدمت کریں۔

انہوں نے کہا کہ عام دکانوں پر 10کلو آٹے کا تھیلا 905روپے کا ہے، سہولت بازاروں کے علاوہ 1500سیل پوائنٹس بنائے گئے ہیں، سیل پوائنٹس پر 10کلو آٹے کا تھیلا 850 روپے میں دستیاب ہوگا، ہم نے چینی اور گھی کی قیمتوں کو بھی کم کرنے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے کہا کہ بسنت کے تہوار پر بہترین نظم وضبط کا مظاہرہ کیا گیا، جس طرح بسنت پر نظم وضبط یقینی بنایا گیا ایسی مثال نہیں دیکھی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!