بدھ, فروری 18, 2026
ہومپاکستانبشری بی بی، علیمہ خان بارے بیانات، پی ٹی آئی قیادت کا...

بشری بی بی، علیمہ خان بارے بیانات، پی ٹی آئی قیادت کا علی امین گنڈاپور کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

پی ٹی آئی نے بشری بی بی اور علیمہ خان کے بارے میں بیانات پر سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی قیادت نے اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں کے بعد علی امین گنڈاپور کے تمام انٹرویوز اور بیانات کی تفصیلات منگوائیں اور تمام چیزوں کا جائزہ لینے کے بعد سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بھی واضح کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے اہل خانہ سے متعلق کسی کا کوئی بھی بیان برداشت نہیں کیا جائے گا جبکہ پارٹی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے بھی کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے بہت سی باتیں کی ہیں، یقین دلاتا ہوں کوئی قرض نہیں رکھا جائے گا، تمام بیانات کا جواب دیا جائے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!