بدھ, فروری 18, 2026
ہومپاکستانعدالتی حکم پر سڑکیں بند کرنیوالوں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کرینگے،...

عدالتی حکم پر سڑکیں بند کرنیوالوں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کرینگے، آئی جی خیبرپختونخوا

آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ عدالتی حکم پر سڑکیں بند کرنیوالوں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔

پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی خیبرپختونخوا پولیس نے بتایا کہ عدالت نے بند سڑکیں کھولنے کا حکم دیا ہے، اب سٹرکیں کھلوائیں گے، بند کرنیوالوں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

پی ٹی آئی ورکرز کی جانب سے سڑکوں کی بندش بارے سوال پر ذوالفقار حمید نے کہا کہ عدالتی حکم کے مطابق جس نے بھی سڑکیں بند کی ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بدامنی بڑا چیلنج ہے، پولیس اس کے تدارک کیلئے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سڑکوں کی بندش جیسے اقدامات سے گریز کریں اور ازخود بند راستے کھول دیں تاکہ شہر میں امن و امان قائم رہے اور معمولات زندگی متاثر نہ ہوں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!