بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے چیئرمین طارق رحمان نے کہا ہے کہ چین کو ایک لمبےعرصے سے بنگلہ دیش کا ایک اہم ترقیاتی شراکت دار سمجھا جاتا رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک مشترکہ ترقی کے لئے آئندہ بھی مل کر کام کرتے رہیں گے۔
طارق رحمان نے یہ بات ایک نیوز بریفنگ کے دوران شِنہوا کے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہی۔
بنگلہ دیش میں جمعرات کے روز قومی پارلیمانی انتخابات ہوئے۔ جمعہ کے روز الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری شدہ سرکاری نتائج کے مطابق بی این پی نے یہ انتخابات جیت لئے ہیں۔
طارق رحمان سابق وزیرِ اعظم خالیدہ ضیا کے بیٹے ہیں اور توقع ہے کہ وہ نئی حکومت کے وزیرِ اعظم بنیں گے۔
ڈھاکہ سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے چیئرمین نے چین کو اہم شراکت دار قرار دے دیا
مستقبل کی حکمران جماعت مشترکہ ترقی کا سفر جاری رکھنا چاہتی ہے
بی این پی کے چیئرمین نے یہ بات شِنہوا کو ایک سوال کے جواب میں بتائی
طارق رحمان قومی اسمبلی کے انتخابات کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے
سرکاری نتائج کے مطابق انتخابات میں نیشنلسٹ پارٹی نے واضح برتری حاصل کی
طارق رحمان بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالیدہ ضیا کے بیٹے ہیں
بی این پی کے چیئرمین ممکنہ طور پر نئی حکومت میں وزیراعظم بنیں گے
طارق رحمان چین کے ساتھ تعلقات کو مستحکم بنانے کی اہمیت سے آگاہ ہیں
دونوں ممالک کی شراکت داری خطے میں استحکام کا باعث بنے گی
طارق رحمان نے امید ظاہر کی کہ تعاون آئندہ بھی جاری رہے گا


